( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَو بَھڑوے مَرے تو ایک چَمَّچ چور پَیدا ہوا
خدمت گاروں پر طنز کہ یہ بد کردار ہوتے ہیں.
سَو بھوتوں کی ڈھیری ہے
عام لوگوں کی سیکڑوں تدبیروں سے خاص لوگوں کی ایک تدبیر بہر ہے ، بہت سے شریکوں کی چیز ہے جس میں سے ہر ایک شریک ہے.
سَو پَچاس
کئی ، متعدد ، بہت سارا ، بہت سے.
سَو پُولے کاٹے وہ بھی بَرابَر ، ہَزار کاٹے وہ بھی بَرابَر
جہاں محنت کی کچھ قدر نہین ہو وہاں کہتے ہیں.
سَو پییلی نَہ ایک گُولَر
سو گھٹیا چیزوں سے ایک اچھی چیز بہتر ہے.
سَو تَکْ گِنْتی ، پَیر تَکْ بِنْتی
بانو پر گِرنے سے زیادہ کوئی عاجزی نہیں.
سَو جان سے
دل و جان سے ، کمالِ رغبت سے ، ہر طرح سے ، بہت زیادہ ، پوری توَجہ کے ساتھ.
سَو جَتَن کَرْنا
بہت کوشش کرنا ، بہت سی تدبیریں کرنا.
سَو حِیلے ہزار بَہانے
کام نہ کرنے والے کے لیے ہر طرح اِنکار ممکن ہے ، کام نہ کرنے والے بہت سے حیلے تراش لیتے ہیں.
سَو خَصْی
متعدد شادیاں کرنے والی عورت ، متعدد رقیب رکھنے والی عورت ، سیکڑوں کو دام محبت میں پھن٘سانے والی ، (کتابۃً) بیسوا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>