( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۳ نتائج (۰سیکنڈ )
سَچ مُچ کا / کی / کے
حقیقی ، واقعی ، اصل میں .
سَچ ہے
۱. درست ہے ، ٹھیک ہے ، بیشک ، ہاں .
۲. سچ کہا ہے ، بُزرگوں کا قول ہے .
سَچ ہے حَرامْزادے کی رَسّی دَراز ہے
بُرا آدمی کُچھ زیادہ ہی دن زندہ رہتا ہے .
سُچ
صاف ، روشن ، سفید ، خالص ، بوتر ، نیک ، پارسا ، دیانت دار ؛ موسمِ گرما ، یعنی مئی جون کا زمانہ .
سُچ کار
پاک یا پوتر کرنے والا
سُچ کاری
پوتر پن ، صفائی ، پاکی .
سَچّا
۱. راست گو ، راستباز ، صادق القول ، صادق .
۲. وفادار ، مُخلص ، بے لوث .
۳. کھوٹ سے پاک ، کھرا ، اصل سونے یا اصل چاندی وغیرہ کا .
۴. درحقیقت ، واقعے کے مُطابق .
۵. جس میں صحت و درستی پائی جائے ، صحیح ، خالص .
۶. حقیقی
۷. معدنی یا اصلی جوہر .
۸. مضبوط .
سَچّا بِیوہار
صحیح و راست کاروبار اور ٹھیک ٹھیک معاملہ ، دیانت کا ، کھرا حساب .
سَچّا پَن
راستی ، دیانتداری ، اِیمانداری ، ثابت قدمی ، استقلال ، وفاداری .
سَچّا جائے روتا ہوا آئے جُھوتا جائے ہَنسْتا آئے
دنیا کی ستم ظریفی کے اظہار کے لیے مُستعمل
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>