( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
نِیل کا ٹِیکا کوڑھ کا داغ
بدنامی کا داغ اور کوڑھ کا نشان کبھی نہیں مٹتے
نِیل کا کارخانَہ
وہ جگہ جہاں نیل تیار کیا جاتا ہے ، نیل کا حوض
نِیل کا َگنڈا / َگنڈہ
نظر بد سے محفوظ رہنے کے لیے گلے میں ڈالا جانے والا نیلا ڈورا ۔
نِیل کا ماٹ / ماٹھ
خاص وضع کا حوض یا ناند جس میں نیل تیار کیا جاتا ہے ۔
نِیل کا ماٹ / ماٹھ بگڑا ہے
تمام چیز خراب ہو گئی ؛ سارا کام خراب ہو گیا ۔
نِیل کا ماٹ / ماٹھ بگڑ جانا / بِگڑنا
۱۔ رک : نیل بگڑنا ؛ جھوٹی خبریں اُڑنا ، افواہیں پھیلانا (نیل سازوں کے خیال کے مطابق اگر نیل مٹکے میں خراب ہو جائے تو کوئی افواہ یا جھوٹی خبر اُڑانے سے ٹھیک ہوجاتا ہے) ۔
۲۔ سخت نقصان ہونا ۔
نِیل کانت
(جواہر) نیلم ، یاقوت ِازرق
نِیل کَمَل
رک : نیل کنول ۔
نِیل کَنٹھ
۱۔ گلے کا اُبھرا ہوا حصہ ، گلے پر پڑا قدرتی نیلا نشان یا دھاری ؛ مہادیو ؛ مراد : شیو جی (کہ زہر پینے سے ان کے گلے کی رنگت نیلی پڑ گئی تھی) ۔
۲۔ (i) فاختہ کے برابر کوے کی قبیل کا ایک خوش رنگ پرندہ جس کی گردن پر نیلی دھاری ہوتی ہے ، سبزک (لاط : Coraciac Indica) ۔
(ii) مور ؛ ایک آبی پرند ؛ ایک قسم کی چڑیا ؛ ایک اسم معرفہ نیز ایک پودا (لاط : Hyperanthera moringo)
۔ (جواہر) ایک قیمتی پتھر ، نیلم ، نیل کانت ۔
۴۔ (کاشت کاری) چاول کی ایک ادنیٰ قسم ۔
نِیل کَنٹھ کِیڑا بھکے مُکھ بَراجِیں رام ، کھوٹ کَپَٹ کیا دیکھیے دَرشن سے ہمیں کام
کسی کے عیب نہیں دیکھنے چاہییں خوبیوں پر دھیان دینا چاہیے
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>