( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. وَبال سَر پَر لینا / پَہ لینا / لینا

    مصیبت مول لینا ، پریشانی میں مبتلا ہونا ، خود کو مصیبت میں مبتلا کرنا ۔
     

  2. وَبال سَمیٹنا

    دوسروں کا عذاب اپنے سر لینا ، ناپسندیدہ ذمے داری بھگتنا ۔
     

  3. وَبال سَوار ہونا

    مصیبت پڑنا ، ادبار آنا ، زوال آنا ، عذاب نازل ہونا۔
     

  4. وَبال سے چُھوٹ جانا

    پریشانی یا مصیبت سے نجات پانا ۔
     

  5. وَبال کَمَر ہونا

    کمر کا بوجھ ہونا ، مراد : بہت پریشانی کا باعث ہونا ؛ سخت ناپسند ہونا، بہت ناگوار طبع ہونا ۔
     

  6. وَبال کَھڑا ہونا

    کوئی مصیبت درپیش ہونا ، کوئی پریشانی درپیش ہونا ؛ لڑائی ہونا ، جھگڑا ہونا ، ہنگامہ ہونا
     

  7. وَبال َگردَن

    ۱۔ گردن کا بوجھ ، بارِ گردن ؛ مراد : عذاب ِجاں ؛ ناگوار طبع ، سخت ناپسندیدہ (امر یا شے)
    ۲۔ شخص جو مخالف ِطبع ہو
     

  8. وَبال َگردَن پَر باقی رَہنا

    سزا ملنا ، عذاب ہونا ۔
     

  9. وَبال ََگردَن پَر ہونا

    کسی جرم کا ذمے دار ہونا ، کسی گناہ کا ذمے دار ہونا ؛ عذاب میں ڈالا جانا (کسی جرم کی پاداش میں) ، عذاب میں مبتلا ہونا ۔
     

  10. وَبال لگنا

    مصیبت کا پیچھے پڑنا ، جھگڑا پیچھے لگ جانا نیز کسی کام کا مصیبت محسوس ہونا ، کسی ذمے داری کا سخت ناگوار معلوم ہونا ، ناگوار طبع ہونا