( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۷۱ نتائج (۰سیکنڈ )
چاند خاک ڈالْنے سے نَہیں چُھپْتا
نیک آدم پر الزام لگانے کا اثر نہیں ہوتا.
چاند دار
وہ پتن٘گ یا تُکّل جس میں چان٘د بنا ہوتا ہے
چاند دِکھائی دینا
قمیر ماہ کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو ( پہلی رات کا چان٘د) نظر آنا ، نیا مہینہ شروع ہونا.
چاند دیکْھنا
قمری مہینے کی انتیسویں یا تیسویں کو شام کے وقت افق پر ماہ نو ( پہلی رات کے چان٘د ) کا دیدار کرنا ؛ چان٘د کے نئے مہینے کا آغاز ہونا.
چاند دیکھے
( چان٘د کے مہینے کی ) پہلی تاریخ کو ، چان٘د رات ہو چکنے کے بعد ، غرہ کے بعد ، چاند دیکھے آنا.
چاند ڈوبْنا
چان٘د غروب ہونا.
چاند رات
نیا چان٘د نکلنے کی تاریخ ، شب ہلال ، نیا چانْد دکھائی دینے والی رات.
چاند سا
چان٘د کی طرح روشن اور دلکش ، نہایت حسین ، بہت خوبصورت.
چاند سارا
ماہ کامل ، بدر ، پورا چان٘د ؛ مثل مہ ، چان٘د کے مانند.
چاند سَر پَر چَڑْھنا
چان٘د کا اترانا ، چان٘د کا فخر و ناز کرنا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>