( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۶ نتائج (۰سیکنڈ )
چَہار رُکْنی
چار رکن والی ، چار جزو والی .
چَہار رَگ
ہون٘ٹوں کی چار رگیں جو دو نیچے کے ہون٘ٹ میں ہوتی ہیں اور مسوڑوں کے امراض میں نہایت مفید ہیں ، قب : چار رگ.
چَہار زاُنو
بیٹھنے کا وہ طریقہ جس میں داہنے پیر کا پنجہ بائیں گھٹنے کے نیچے اور بائیں پیر کا پنجہ داہنے گھٹنے کے نیچے رکھتے ہیں ، آلتی پالتی.
چَہار زاوِیَہ
(ہندسہ) وہ شکل جو چار زاویوں پر مشتمل ہو ، تربیعیہ.
چَہار زَرْہی
کبوتر کی ایک نسل جو مگسی نر اور عودی مادہ کے جوڑے سے پیدا کی گئی .
چَہار سَطْحی
چار سطحوں کا ، جس کی چار سطحیں ہوں .
چَہار سَمْتی
چہار سمت سے منسوب یا متعلق ، چار سمتوں والا .
چَہار سُو
چہار جانب (رک) ، چاروں طرف .
چَہار سُو
چوک ، چوک بازار ، منڈی .
چَہار شَنبَہ
من٘گل کے بعد اور جمعرات سے پہلے کا دن ، بدھ ، بدھ وار.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>