( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گِھرْگِھرا
ایک قسم کا کھلونا.
گُھرْگُھرا
۱. (طب) وہ زخم جو گوشت اور ساخت اعضاء کو کھاتا اور گلاتا چلا جائے ، قرحۂ اکّالا ، آلْسر (Ulcer ) کی ایک قسم.
۲. ایک قسم کا جھینگر ؛ ایک قسم کا کٹھ پھوڑا.
گَھرْگَھرانا
گھر گھر کی آواز نکلنا.
گُھرْگَُھرانا
غرّانا.
گَھرْگَھراہٹ
۱. چکّی ، مشین یا گاڑی وغیرہ کی گھرگھر کی آواز.
۲. سان٘س کی گھرگھر کی آواز.
گِھرْنا
کراہت ، بیزاری ، گِھن ؛ نفرت ، ناگواری ، ناپسندید گی ؛ حقارت.
گِھرْنا
۱. (ا) گھیر میں آنا ، نرغے میں آنا ، محصور ہونا ، بند ہونا (ہجوم وغیرہ میں) پھنسنا.
۲. چھانا ، امنڈنا ،جھومنا.
۳. (مجازاً) زنج و الم میں مبتلا ہونا.
۴. طاری ہونا.
گِھرْنائی / گِھرنَئی
ایک قسم کی ناؤ جو گھڑوں سے بناتے ہیں.
گَھرْنی
بیوی ، گھر والی.
گِھرْنی
۱. چرخی ، گھمانے کا آلہ ، پہیا ، کنویں سے پانی نکالنے کی چرخی.
۲. رسی وغیرہ بٹنے یا کپڑا بننے کی کل.
۳. جہاز پر بھاری سامان چڑھانے اور اتارنے کا آلہ ، جرثقیل.
۴. (گنوار) سر کا چکّر ، دوران سر.
۵. ایک آبی پرند کا نام جو اکثر دریا کے کنارے پر رہتا اور مچھلیاں کھاتا ہے ، رام چڑیا.
۶. لوٹن کبوتر.
<
۴۳
۴۴
۴۵
۴۶
۴۷
۴۸
۴۹
۵۰
۵۱
>