( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. تِین تھان

    (ہندو) آلۂ تناسل.
     

  2. تِین تھان چَوتھا مَیدان

    تین دن گھوڑا بندھا رہے تو چوتھے دن اسے ضرور دوڑانا چاہیے.
     

  3. تِین تھان چَوتھی جان انِ کا اللہ نِگََہْبان

    ایک میں ہوں اور تین میرے بچے ، خدا پر آسرا ہے.
     

  4. تِین ٹانگ کا گھوڑا

    (مجازاً) معیوب یا نکمی چیز.
     

  5. تِین ٹانگ کی گھوڑی نَو مَن کی لادْنی

    طاقت سے زیادہ کام لینے کے موقع پر کہتے ہیں.
     

  6. تِین ٹانگ مِیاں بَکاین تَلے

    رک : تین پیڑ بکاین کے میاں باغ میں.
     

  7. تِین ٹَکِٹ مَہا بَِکٹ اور چار کا منھ کالا اور پانچ ہو تو بھالا

    دو دوست باتیں کر رہے ہوں تو تیسرے کا آنا اچھا نہیں سمجھا جاتا چوتھے کا آنا اس سے بھی برا اور پانچویں کا آنا لڑائی جھگڑے کی بنا خیال کیا جاتا ہے.
     

  8. تِین ٹھیکَہ

    (موسیقی) رک : تین تال ؛ تین جگہ کا ٹھہرائو ، تین منزلیں.
     

  9. تِین چار

    چند ، معدودے چند ، تھوڑے.
     

  10. تِین چَِپاتی نَو بَراتی کھائو چُوَرم چُور اے گَھر بَسی تیرے بیاہ ہے یا لُو ٹَم لُوٹ ، بندی جب کَرْتی ہے اَیسا ہی کَرْتی ہے

    غریب اپنی حیثیت سے بڑھ کر کرے تو طنزاً کہتے ہیں.