( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
حَرام مَغْز
دماغ یعنی بھیجے کے مانند ایک نرم اور سفید گودا جو دماغ سے لے کر ریڑھ میں گردن سے کمر تک ہوتا ہے یہ درحقیقت دماغ ہی کا بڑھاؤ یا ایک حصہ ہے .
حَرام مَوت
خود کُشی ، اپنی جان خود لینا ، خود کو جان سے مارنا ، ایسی ہلاکت جو ناجائز کام کرتے ہوئے واقع ہو .
حَرام مَوت مَرْنا
(مُفت میں ) اپنی جان دینا ، خود کُشی کرنا ، ناجائز کام کرتے ہوئے مرجانا .
حَرام میں بَرْکَت ہے
حرام خور پھلتے پُھولتے ہیں.
حَرام میں بَڑا مَزَہ ہے
ممنوع بات کے کرنے میں بہت لطف آتا ہے ، چوری کا گڑ میٹھا (رک) .
حَرام میں جانا
ضائع ہونا ، رائیگاں جانا.
حَرام ہَڈ
رک : حرام خور ، حرام ڈیل .
حَرام ہو جانا / ہونا
ا. ناجائز ہونا ، ممنوع ہونا .
۲. زندگی تلخ ہونا ، گزارا مشکل ہونا ، دُشوار ہونا.
حَرامان
دو مُقدس مقام یعنی مکّہ اور مدینہ .
حَرامی
۱. رک : حرام زادہ .
۲. چور ، ڈاکو ، قزَاق.
۳. مُفت خور ، کام چور .
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>