( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۴۶۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
دِکھاؤ سیِکْھنا
کسی کی وضع اختیار کرنا، کسی کے چلنے کا طریقہ اختیار کرنا
دِکھاؤ سے نَہ چُوکْنا
دھوکا دینے سے باز نہ آنا، شرارت کرنا
دِکھاؤ کاٹْنا
شطرنج یا چوسر وغیرہ میں دوسرے کی چال کا جواب دینا، چال رد کرنا، چال کا توڑکرنا
دِکھاؤ کا فَنَر
( گھڑی سازی) گھنٹے یا گھڑی یا سکی مشین کی چابی لگانے کے لیے کام میں آنے والا فولادی پٹی کا کنڈلی نما بنا ہوا پرزہ جس کو چابی لگا کر پوری طرح کس دیتے ہیں اور اسکے مقررہ رفتار سے کھلنے کی قوت سے پرشے حرکت میں آتے رہتے ہیں۔ اسکی کو چال کا فنر کہتے ہیں گھڑیوں میں گھنٹے منٹ اور سیکنڈ کی سوئیوں کو یہی حرکت میں لاتا ہے
دِکھاؤ کَرنا
۱۔ چلنا، حرکت کرنا، اپنی جگہ سے سرکنا
۲۔ چلا جانا، چل دینا۔
۳۔ دھوکا دینا، فریب کرنا۔
۴۔ دانؓو کرنا
دِکھاؤ کو پَہنُچْنا
رَدّجِواب سُوجھنا (بیشتر نفی کے ساتھ)
دِکھاؤ کُھلْنا
فریب کا پردہ چاک ہوجانا، دوسروں پر تدبیر کا کھل جانا۔
دِکھاؤ کو اُٹھانا
رَوِش اخیتار کرنا، ظور طریق اپنانا
د
صوتی اعتبار سے اُردو حُروفِ تہجّی کا سترھواں ، دیوناگری کا اٹَھارواں ، فارسی کا د٘سواں اور عربی کا آٹھواں حرفِ صحیح (مُعمتہ) ‘ صوتیات کی رُو سے مُستقل صوتیہ . اِسے دالِ مہلمہ اور دالِ غیر منقوطہ بھی کہتے ہیں ۔ اِس کا مخرج دان٘ت ہیں ، اِس وجہ سے دن٘دانی یا اسْنانی حرف کہلاتا ہے ۔ زبان کی نوک بالائی دان٘توں کے پِیچھے ہوا روک کر چھوڑی جائے تو یہ مُعمتہ پیدا ہوتا ہے ۔ شمسی حرف ہے یعنی اِس پر ’’ دال ‘‘ داخل ہو تو پڑھا نہیں جاتا ۔ ترتیبِ ابجد میں چوتھا حرف ہے اور حِسابِ جُمل میں اِس کی قِیمت چار ہے ‘ ہیئت و نجوم میں عطارف یا بُرج اسد (پان٘چویں بُرج) کی علامت ہے ۔
دُ
دو (رک) کا مُخفّف بطو سابقہ مُستعمل ، جیسے : دُگنا ، دُہرا وغیرہ میں ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>