( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
زَمانَہ زادَہ
وقت کا غلام ، اِبن اُلوقت ، غرض کا بندہ
زَمانَہ زیر و زَبْر ہونا
اِنقلاب عظیم ہونا ، زمانہ اُلٹ پُلٹ ہو جانا ، حالات بدل جانا
زَمانَہ ء سابق
ماضی کا دور ، دورِ گذشتہ ، پچھلا زمانہ.
زَمانَہ ساز
حالات کے ساتھ ساتھ اپنے اُصول یا نظریات بدل لینے والا ، ہوا کے رُخ پر چلنے والا، اپنے مطلب اور غرض کا یار ، خوشامد کرنے یا ظاہرداری برتنے والا ، ابن الوقت
زَمانَہ سازی
خوشامد ، ظاہر داری ، غرض کی یاری
زَمانَہ سازی کَرْنا
ظاہر داری برتنا ، دُنیا داری کا برتاؤ کرنا ، مکّاری اور بناوٹ کی باتیں کرنا ، جِیسا دیکھنا ویسا ہی کرنا
زَمانَہ ء سَلَف
دورِ اسلاف ، گُزرا ہوا زمانہ ، ماضی بعید ، دورِ قدیم
زَمانَہ سِیاہ ہونا
بُرا یا خراب دَور ہونا ، بدترین دور ہونا ، مایوسی کے حالات ہونا
زَمانَہ شِنَاس
زمانے کے معاملات یا نشیب و فراز کو سمجھنے اور پہچاننے والا ، اِقتضائے وقت یا مصالح کا شعور رکھنے والا
زَمانَہ شَِناسی
دنیا داری ، زندگی کا تجربہ ، جہان آشنائی
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>