( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۳۹ نتائج (۰سیکنڈ )
زَنّاٹے سے جانا
بہت تیز جانا ۔
زَنّاٹے سے چَلْنا
تیزی سے چلنا ۔
زَنّاٹے کا / کی
زور کا ، زور و شور سے ، بھرپور ، شدّت کے ساتھ ، زور دار۔
زَنّاٹے کا ہاتِھ دینا
زور سے تھپّڑ مارنا ۔
زَنّاٹے کی ٹِیپ جَمانا
زوردار چپت لگانا ۔
زَنّاٹے کی چَپَت
ہاتھ کی چار انگلیاں جوڑ کے زور سے کسی کے سر پر مارنا ۔
زَناخ
مُرغ یا کبوتر کے سینے کی ہڈی جو دو شاخہ ہوتی ہے ۔
زَناخ باندْھنا
بہت پکّی سہیلی یا ہمراز بنانا (قلعۂ دہلی کی بیگمات اور دُوسری عورتیں جب کسی کو سہیلی بناتیں تو بابَم مِل کر زناخ توڑتیں اور اس طرح ان میں پکّا سہیلا پن قائم ہو جاتا اس کا طریقہ یہ ہوتا کہ ہڈی کی ایک شاخ ایک پکڑتی اور دُوسری شاخ دُوسری پکڑتی اور اسے زور لگا کر توڑا جاتا) ۔
زَناخ توڑْنا
سینۂ مُرغ کی ہڈی کو دو عورتوں کا کھین٘چ کر توڑنا ؛ پکّا یارانہ ہونا ، ہم راز بنانا ، سہیلی بنانا ۔
زَناخی
۰۱ اوباش عورتوں کی اِصطلاح میں وہ عورت جو دُوسری عورت کے ساتھ زناخ توڑ کر اس کی ہمدم اور ہم راز بنے، پکّی سہیلی ۔
۰۲ نِگوڑی ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>