( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَو خُون رونا
بہت زیادہ رونا ، بہت آنسو بہانا ، بہت زیادہ گریہ وزاری کرنا ، رن٘ج و الم برداشت کرنا.
سَو دُشْمَن ، سَو دسْت
غافل نہ رہنے کی تاکید کے لیے بولتے ہیں ، انسان کو بروقت احتیاط لازم ہے کیونکہ دوستوں کے علاوہ دشمن بھی ہوتے ہیں.
سَو دِل سے
دل و جان سے ، پوری توجہ سے .
سَو دِلّی اُجَڑْ گئی تو بھی سَوا لا کھ ہاتھی
باوجود اتنی دفعہ برباد ہونے کے دِلّی میں اب بھی بہت دولت ہے.
سَو دِنْ چور کے ایک دِن سادْھ / ساہ / شاہ کا
جھوٹے کا جھوٹ ، مکَار کی مکّاری اور چور کی چوری ایک نہ ایک دن پکری جاتی ہے.
سَو دِن سُنار کی / کے ، تو ایک دِن لوہار کا / کی
رک : سو سُنار کی ایک لُہار کی.
سَو دوسْت سَو دُشْمَن
اِنسان کو ہر وقت احتیاط لازم ہے کیوں کہ دوستوں کے علاوہ دُشمن بھی ہوتے ہیں.
سَو دھوتی ، نَہ ایک گوتی
ایک قرابتی رشتہ دار بہت سے غیروں سے بہتر ہوتا ہے.
سَو رَسْتے ہیں
بہت سی تد بیریں ہیں اور بھی بہت سے طریقے ہیں.
سَو روپئے میں ایک بوتل کا نَشَہ ہوتا ہے
دولت انسان کو غافل اور متکبر کردیتی ہے.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>