( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
نَسلاً نَسلاً
پشت در پشت ، نسلوں سے ؛ مراد : مدتوں سے
نَسلی
۱۔ نسل سے منسوب ، نسل سے متعلق ، جو چیز نسل سے چلی آرہی ہو ، پشینی ، آبائی ، نسبی ، موروثی ۔
۲۔ اصیل ، اعلیٰ نسل کا ، اچھے حسب و نسب کا ، اچھی نسل کا ، اعلیٰ نوع کا
نَسلی اَفزائِش
نسل بڑھنے کا عمل ، نسل بڑھنے کی حالت ۔
نَسلی اِمتِیاز
نسلی فرق ، خاندان کی بنیاد پر برتری کا احساس نیز خاندان یا نسل کی بنیاد پر تعصب ۔
نَسلی آویزش
نسلی چپقلش ، عصبیت ، مختلف نسل کے لوگوں یا گروہوں کا باہمی جھگڑا
نَسلی بَرتَری
نسل کی بنیاد پر خود کو ممتاز سمجھنا ، خاندان کی بنیاد پر برتری ۔
نَسلی تَعَصُّب
نسل کی بنیاد پر طرف داری یا جانب داری ، عصبیت۔
نَسلی تَفاخُر
نسل کی بنیاد پر فخر جتانا ، خاندان یا نسل کی بنیاد پر خود کو برتر سمجھنے کا احساس ۔
نَسلی رِشتَہ
ایک نسل کا تعلق ، ایک نسل ہونا
نَسلی سَرمایہ
ایک نسل کی اقدار اور روایات
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>