( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
نِیل کَنٹھی
(طب) ایک کڑوی بوٹی ، دواء ً مستعمل (جس کا پھول نیلا ہوتا ہے اور اس کی جڑ بھی نیلی ہوتی ہے) ۔
۲۔ ایک درخت جس کو باغوں میں بوتے ہیں اور اس کے پھول کو نیل کنٹھیکا پھول کہتے ہیں پتے اس کے بڑے بڑے ہوتے ہیں اور ان پر شکنیں پڑی ہوتی ہیں
نِیل کَنوَل
نیلوفر ، کنول کا پھول (جو نیلے رنگ کا بھی ہوتا ہے) ۔
نِیل کوٹھی
رک : نیل کی کوٹھی
نِیل کی َپتّی
(طب) نیل کے درخت کی پتیاں ، برگ نیل ، وسمہ
نِیل کی چاشنی
(دھلائی پارچہ) دھلے کپڑے کی (کذا) خفیف میل کو چھپانے کے لیے ہلکی سی نیل کی رنگت دینے کو نیل کی چاشنی یا نیل دینا کہتے ہیں
نِیل کی سَلا ئی
سُرمہ لگانے کی سلائی (زمانہء قدیم میں بطور سزا نیل کی سلائی گرم کر کے مجرم کی آنکھوں میں پھیر دیتے تھے جس سے وہ اندھا ہو جاتا تھا ) ۔
نِیل کی سَلائی ِپھر جانا/پھرنا
نیل کی سلائی پھیرنا (رک) کا لازم ؛ اندھا ہو جانا ، آنکھیں جاتی رہنا ۔
نِیل کی سَلائی پھیرنا
بطور سزا آنکھ میں نیل کی سلائی پھیرنا جس سے بینائی چلی جاتی ہے ، اندھا کر دینا ، بینائی ختم کر دینا ۔
نِیل کی سَلائی کھینچنا
رک : نیل کی سلائی پھیرنا ۔
نِیل کی کوٹھی
نیل تیار کرنے کا حوض ، نیل کا کارخانہ ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>