( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵  
  1. وَبال لینا

    مصیبت قبول کرنا ، پریشانی سر پر لینا ؛ کسی پر ظلم کر کے اس کا عذاب اپنے سر لینا ، صبر سمیٹنا ۔
     

  2. وَبال مول لینا

    خواہ مخواہ عذاب سر پر لینا ، بلاوجہ مصیبت میں پھنسنا ؛ عذاب میں مبتلا ہونا ، مصیبت میں مبتلا ہونا ۔
     

  3. وَبال میں ِگرَفتار ہونا

    رک : وبال میں پھنسنا ، مصیبت میں مبتلا ہونا ۔
     

  4. وَبال ہو جانا

    مصیبت ہو جانا ، بھاری یا دو بھر پڑنا ، ناگوار ہونا ۔
     

  5. وَبال ہونا

    ۱۔ عذاب نازل ہونا ، گناہ کی سخت سزا ملنا ، قہر ٹوٹنا ۔
    ۲۔ پریشانی کا باعث ہونا ، مصیبت ہونا ۔
    ۳۔ ناگوار ہونا ، اجیرن ہونا ، دوبھر ہونا ؛ بوجھ ہونا ، بوجھ بن جانا ۔
     

  6. وَبائی

    وبا (رک) سے منسوب و متعلق ، وبا کا ، وبا کی صورت میں یا ہوا کی خرابی سے پھیلنے والا (مرض ، میلان وغیرہ) ۔
     

  7. وَبائی ۔ اَمراض

    وبا کی صورت میں پھیلنے والے امراض ، متعدی امراض ۔
     

  8. وَبائی صُورَت اختِیار کَرنا

    خطرناک حد تک پھیل جانا ، معمول بن جانا ۔
     

  9. وَبائی مَرَض

    ۱۔ وہ مرض جو وبا کی شکل میں پھیلے ، وہ بیماری جو ملک یا شہر میں عام طور سے ہو جائے ۔
    ۲۔ کوئی بُرائی یا خرابی جو معاشرے میں وبا کی صورت میں عام ہو جائے ۔
     

  10. وَبائِیات

    وبائی امراض کا علم ، وباؤں کی تحقیق اور روک تھام کا علم (انگ : Epidemiology)