( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۴۳۳ نتائج (۰سیکنڈ )
پَر بَنْد
کُشتی میں حریف کے دان٘و یا توڑ کو غیر موثر بنانے والا توڑیا جواباً نیا دان٘و.
پَر بَنْدی
پر بند (رک) سے اسم کیفیت.
پَر بَندھْنا
پر بن٘دھے ہوئے ہونا ، وابستہ ہونا ، جکڑا ہونا ، پُرشوق ہونا.
پَر بِینچ
( مرغ بازی ) ایک بیماری کا نام جس میں ( مرغ کے ) بازو کے پر این٘ٹھ جاتے ہیں.
پَر پا
ایک قسم کا کبوتر جس کے پان٘ووں پر پر ہوتے ہیں ، پاموز .
پَر پُرْزوں سے دُرُسْت ہونا
۱. پر و بال نکالنا ؛ ہوش سن٘بھالنا ، بالغ ہونا .
۲. اسباب ضروری موجود ہونا ، ساز و سامان سے درست ہونا ، خود کفیل ہونا .
پَر پُرْزَہ
پرندے کا پر ، رونگٹا ؛ عضو ؛ ساز و سامان ( عموماً جمع میں مستعمل ).
پَر پُرْزے جھاڑْنا
سستی و غفلت کو دور کرنا ، اقدام عمل کے لیے تیار ہو جانا.
پَر پُرْزے جَھڑْنا
۱. پر پرزے جھاڑنا (رک) کا لازم.
۲. سکت نہ رہنا ، قوت زائل ہو جانا ، ضعیف و ناتواں ہو جانا .
پَر پُرْزے دُرُسْت ہونا
اسباب ضروری فراہم ہونا ، ساز و سامان درست ہونا ، حالات سدھرنا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>