( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
ہار پَڑنا
ہار چڑھایا جانا ، ہار ڈالا جانا ، ہار ڈلنا ۔
ہار پِنھانا
رک : ہار پہنانا ؛ موتیوں یا پھولوں کا ہار گلے میں ڈالنا ، مالا پہنانا ۔
ہار َپہنانا
گلے میں مالا ڈالنا ، ہار گلے میں ڈالنا ۔
ہار پُھول
پھولوں کی مالا اور پھول جو خوشی کے موقعے پر پہناتے ہیں ۔
ہار ُٹوٹنا
پھولوں کی مالا یا جواہرات کی لڑی کا دھاگا ٹوٹنا ۔
ہار چَڑھنا
ہار چڑھانا (رک) کا لازم
ہار ڈالنا
۱۔ ہار گلے میں پہنانا ، مالا گلے میں ڈالنا ۔
۲۔ خصم قرار دینا ، کسی کو بر یا خاوند گرداننا (کسی زمانے میں ہندوؤں کے بعض علاقوں میں یہ دستور تھا کہ عورتیں جب شادی کرتی تھیں تو ان سے شادی کے واسطے جس قدر لوگ جمع ہوتے تھے ان میں سے جس کو پسند کرتی تھیں اسی کے گلے میں آکر ہار ڈال دیتی تھیں اور وہی دولھا قرار پاتا تھا
ہار سِنگار/ سِنگھار
۱۔ آرائش ، زیب و زینت ، سجاوٹ ؛ بناؤ سنگھار کا سامان ، پھولوں کی لڑیاں یا گجرے جو سنگھار کے لیے بنائے جائیں نیز زیور وغیرہ ۔
۲۔ (کشتی) ایک دانو جس میں گلے میں ہاتھ ڈال کر حریف کو قابو کیا جاتا ہے ۔
ہار سِنگھار کَرانا
ہار سنگھار کرنا (رک) کا تعدیہ ؛ آرائش کروانا ؛ سجانا ۔
ہار سِنگھار کَرنا
چہرے یا جسم کی آرائش کرنا ، سجنا سنورنا ، پھولوں کے ہار یا زیورات سے خود کو سجانا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>