( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴۷   ۴۸   ۴۹   ۵۰   ۵۱  
  1. گَھریلُو

    ۱. گھر کی طرف منسوب ، گھر سے متعلق ، گھر کا ، خانگی.
    ۲. گھر میں رہنے والی ، گھربار والی ؛ (مجازاً) سیدھی سادی.
    ۳. خانہ ساز ، گھر کا بِنا ہوا ، گھر میں تیار کیا ہوا.
    ۴. گھر میں پالا ہوا ، پالتو ، اہلی (چرند ، پرند وغیرہ جانور).
     

  2. گَھریلُو پَن

    گھر کا سا ماحول یا فضا ، گھریلو زندگی کی عکاسی ، گھریلو ماحول کی ترجمانی ، گھر والی خصوصیات ، گھریلو انداز.
     

  3. گَھریلُو زِنْدَگی

    خانگی زنگی ، ازدواجی زندگی.
     

  4. گَھریلُو صَنْعَت

    گھریلو دستکاری یا اشیا کی تیاری ، وہ صنعت جو گھر میں چلائی جائے.
     

  5. گَھریلُو کارِیگَر

    اپنے گھر میں چیزیں بنانے والا ، دستکار.
     

  6. گَھریلُو کَبُوتَر

    ( کبوتر بازی ) پالتو کبوتروں کی ایک قسم جس میں لفا ، مونڈھی ، لوٹن اور باہو داخل ہیں ، دوسری قسم کو تیز پرواز کہتے ہیں.
     

  7. گَھریلُو کھیل

    گھر کے صحن میں کھیلنے کے کھیل ، مقامی کھیل.
     

  8. گَھریلُو مَصْنُوعات

    گھر میں بنائی ہوئی اشیا ، گھریلو صنعت کی چیزیں.
     

  9. گَھریلُو مَکّھی

    گھروں میں پائی جانے والی مکّھی.
     

  10. گَھریلُو نَظَرِیَّہ

    وہ نظریہ جو گھر کی سطح تک اثر انداز ہو، مقامی زاویۂ نظر.