( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
سارْکود / سارْکوڈ
مادۂ حیات ، لحم ، گوشت .
سارْمِیَّت
بے لچک ہونے کی کیفیت ؛ سختی .
سارَن
سِتار اور اِسی قسم کے دوسرے سازوں کے پردے جو ڈان٘ڈ پو موزوں فاصلے سے بندھے ہوتے ہیں اور جن پر سِتار کے باج کے تار تنے رہتے ہیں ، سندری ، سندریاں
سارَن
افیم کی ایک قسم .
سارْنا
۱. انجام دینا ، بجا لانا .
۲. بسر کرنا ، گُزارنا ، اختتام کو پہنچانا .
۳. عداوت کے جذبے کو ختم کر دینا یا فرو کرنا ، معدوم کر دینا ، مٹا دینا .
۴. آنکھوں میں سُرما دینا ، کاجل لگانا .
۵. گوٹا کناری وغیرہ بننے والے جب بادلے کے تاروں کو گلوں میں تانا درست کرنے کے واسطے ایک ایک تار نکالتے ہیں تو اُسے بھی سارنا کہتے ہیں
سارِنْدا / سارِنْدَہ
رک : ”سارنگی“ .
سارَنگ
۱. سری راگ کا دوسرا نام جو دو پہر کے راگوں میں گنا جاتا ہے .
۲. (i) رک : سارن٘گی .
(ii) سارن٘گ رباب سے بہت چھوٹا ہوتا ہے اور مچک کی طرح بجایا جاتا ہے
۳. سارس کی ایک قسم .
۴. شہد کی بڑی مکّھی .
۵. چتی دار ہرن ، چیتل
۶. مور ؛ ایک قسم کا سانپ ؛ بادل ، گھٹا ؛ مور کی آواز ؛ پپیہا ، راج ہنس ؛ ہاتھی ، شیر ؛ الوانِ مختلفہ ؛ قوس قزح ؛ بھونرا ؛ خوش خبر
سارَنگ کا چَھتّا چھیڑْنا
کسی کو چھیڑ کے اپنے سر بلا لینا ؛ جو شخص چھتّے کو چھیڑتا ہے اس کی بھڑیں اس کے چمٹ جاتی ہیں اور ڈن٘گ مار کر ایذا پہون٘چاتی ہیں .
سارَنگ مَکّھی
شہد کی مکّھی .
سارَنگ نَواز
سارن٘گ بجانے والا.
<
۴۹
۵۰
۵۱
۵۲
۵۳
۵۴
۵۵
۵۶
۵۷
>