( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
زَمانَہ ء طالِبِ عِلْمی
ایّام شاگردی ، تحصیلِ علم کا عہد ، حصولِ تعلیم کا زمانہ
زَمانَہ ء عِدَّت
عِدّت کی مُدّت ، طلاق یا شوہر کے انتقال کے بعد چار ماہ دس دن کا عرصہ جو عورت گوشہ نشین ہو کر گُزارتی ہے
زَمانَہ ء فَتْرَت
دو پیغمبروں کے درمیان کا خالی زمانہ جس میں کوئی پیغمبر معبوث نہیں ہونا ، زوال کا عہد ، ایک قدیم دور (حضرتِ عیسٰی کے بعد سے حضرت محمدؐ کی بعثت تک کا درمیانی زمانہ)
زَمانَہ ء کَمْبَری
عہدِ اوّلین کی چٹانوں کا دور جو کمبر لینڈ کے نِیچے واقع ہیں ، پتّھروں کا زمانہ ، حجری دور
زَمانَہ گِرْگِٹ کی طَرْح رَنگ بَدَلْتا ہے
وقت اور حالات کبھی ایک سے نہیں رہتے ، وقت کبھی کُچھ کبھی کُچھ ہوتا ہے
زَمانَہ گُزَرْنا
ایک طویل مدّت ہو جانا ، عرصہ گُزر جانا
زَمانَہ گِیر
عالمگیر ، حاکم وقت ، وقت کو قابو میں رکھنے والا
زَمانَہ لَدْ جانا
کسی کے اِقتدار ، شان و شوکت یا زور کا دور گُزر جانا یا ختم ہو جانا ، دور یا عہد کا ختم ہو جانا
زَمانَہ ء ماضی
دورِ گزشتہ ، گُزرا ہوا زمانہ
زَمانَہ مُوافِق ہونا
نصیب اچھا ہونا ، طالع یاور ہونا ، حالات سازگار ہونا
<
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>