( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰       >
  1. شاماں

    ۱۔ بدھ مت كا رہنما ۔
    ۲۔ نیم متمدن قبائل كا كوئی فرد جو بیک وقت كاہن اور طبیب ہو اور جادو كے زور سے بیماروں كا علاج كرے ، غیبی باتوں كا پتہ چلائے اور قبیلے كی فلاح كا خیال ركھے۔
     

  2. شاماں پَرَسْتی

    شاماں لوگوں پر اعتقاد ركھنا ۔
     

  3. شامانِیَت

    شمالی ایشیا اور شمالی یورپ كے التائی قبائل اور شمالی اور جنوبی امریكہ كے نیم متمدن قبائل كا یہ عقیدہ كہ دیوتاؤں ، راكشسوں اور اجداد كی روحوں كی غیر مرئی دنیا سے صرف شامان بے خودی كے عالم میں رابطہ قائم كرسكتے ہیں اور وہی اس پر اثرانداز ہو سكتے ہیں ۔
     

  4. شام پَرْتی

    ( قانون ) اس شرط پر مقدمہ لینا كہ جس میں ڈگری كا كچھ حصہ وكیل بھی لے ۔
     

  5. شامْپِیَن

    شراب كی ایک سفید شفاف قسم جو فرانس میں تیار كی جاتی ہے، عُمدہ قسم كی فرانسیسی شراب ۔
     

  6. شامَت

    ۱۔ پریشانی ، مُصیبت ، وبال ، اُلجھن ۔
    ۲۔ بُرائی ، خرابی ، نحوست ۔
    ۳۔ بدبختی ، بدنصیبی ، عذاب یا مُصیبت میں مبتلا ہونے كی كیفیت ۔
     

  7. شامَت ِ اَعْمال

    بداعمالیوں كا پھل ، تباہی و بربادی جو اپنے اعمال كا نتیجہ ہو، كیے كی سزا۔
     

  8. شامَت ِ اَعْمالِ ما صُورَتِ نادرِ گِرِفْت

    ( فارسی ضرب المثل اردو میں مستعمل ) ہمارے گناہوں كی سزا نے نادر كی صورت اختیار كی ، جب كوئی آفت اپنی غفلت سے سر پر آجائے تو یہ مقولہ دہراتے ہیں ۔
     

  9. شامَت آجانا

    مُصیبت یا آفت میں مبتلا ہوجانا ، كم بختی آجانا ۔
     

  10. شامَت آنا

    بدبختی اور خرابی كے آثار ظاہر ہونا، بُرے دن آنا ، مصیبت كا دور دورہ ہونا ۔