( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ بَدورنا
منھ بگاڑنا
مُنہ بُرا بَنانا
تیوری چڑھانا ، صو رت سے خفگی ظاہر کرنا ، روکھا پن دکھانا ، سرد مہری سے پیش آنا ۔
مُنہ بَڑا
کھانے پینے کا حریص ، لالچی ؛ (تحقیراً) بھوکا ، مفت خورا ۔
مُنہ بَڑا ہونا
لالچی ہونا ، طمع کرنے والا ہونا
مُنہ بَڑھانا
منھ آگے کرنا ، کھانے کی طرف لپکنا ۔
مُنہ ِبسورنا
منھ کی ہیئت بگاڑ کر رونے کی سی شکل بنانا ، رونی صورت بنانا ۔
مُنہ ِبکَٹّھا ہونا
کسی کسیلی چیز کے کھانے سے منھ کا ذائقہ خراب ہوجانا
مُنہ بگاڑ دینا/بگاڑنا
۱۔ (i) تھپڑ یا جوتوں سے مار مار کر منھ سُجا دینا ، مارتے مارتے چہرے کو زخمی کردینا ، بہت مارنا ۔
(ii) بدشکل کردینا ، چہرے کو خراب یا ٹیڑھا میڑھا کردینا ۔
۲۔ ذلیل کرنا ، ذلت دینا ، شرمندہ کرنا ۔
۳۔ منھ کا ذائقہ خراب کر دینا ۔
۴۔ تیوریوں پر اس طرح بل ڈالنا جس سے ناراضی ، نفرت یا کراہت وغیرہ ظاہر ہو ، غصّہ کرنا ۔
۵۔ منھ ٹیڑھا کر کے ہنسنا
مُنہ ِبَگڑتے ہیں
بدمزگی ہوتی ہے ۔
مُنہ بگڑجانا/بگڑنا
۱۔ منھ بگاڑنا (رک) کا لازم ، منھ سوجنا (تھپڑ وغیرہ سے) ، بدشکل ہو جانا ، منھ ٹیڑھا ہو جانا ۔
۲۔ تیوری چڑھنا ، غصّے سے ماتھے پر بل آجانا ، کسی بات کا بُرا مان لینا ۔ خفا ہوجانا ۔
۳۔ ذلیل ہو جانا ، شرمندہ ہونا ۔
۴۔ منھ کا ذائقہ خراب ہونا، بدمزہ ہوجانا (عموماً بیماری میں) ۔
۵۔ سزا ملنا
<
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
>