( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَو سِیانے ایک مَت
جتنے دانا ہوں گے سب کی رائے ایک ہوگی عقلمندوں میں اِتفاقِ رائے ہوتا ہے ایک دُوسرے کی تائید کرتے ہیں .
سَو طَرْح کا
مُختلف انداز کا ، طرح طرح کا ؛ ہر قسم کا .
سَو غُلام گَھر سُونا
اگر اولاد نہ ہو تو سو ملازموں کے باوجود گھر سُونا ہوتا ہے .
سَو فِی صَد
پُورا پُورا ، تمام کا تمام ، سو میں سو ، سولہ آنے .
سَو کَپوُت ایک سَپُوت بَھلا
بہت سے نالائقوں سے ایک لائق بہتر ہے .
سَو کوسا ایک مَسوسا بَرابَر ہیں
صبر سَو بددعاؤں سے بہتر ہے
سَو کوؤں میں ایک بَگْلا بھی نریش ہے
کوّا بہت چالاک گِنا جاتا ہے مگر بَگلا اس سے بھی بڑھ کر ہے .
سَو کی ایک
سب سے بہتر ، مُنتخب بات ، سو بات کی ایک بات .
سَو کی لاٹھی ایک کا بُوجھ
کچھ لوگوں کی مدد سے کسی کا کام بن جانے کے موقع پر بولتے ہیں .
سَو کے بَرابَرا
بہت زیادہ ، سب پر بھاری ، سب سے برتر .
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>