( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ بَنا بَنا کَر
منھ ٹیڑھا کر کے ، صورت بگاڑ بگاڑ کر ۔
مُنہ بَنا کَر
بگڑ کر ، ناراض ہوکر ، خفا ہوکر ، تیوری چڑھا کر۔
مُنہ بَنا کَر بَیٹھنا
بگڑ بیٹھنا ، ناراض ہوجانا ، منھ سُجاکر بیٹھنا ۔
مُنہ بَنا لینا
۱۔ خفا ہونا ، چیں بجبیں ہونا ، ناراض ہوجانا ، بگڑنا ۔
۲۔ شکل بگاڑ لینا، چہرے سے کراہت ظاہر کرنا ، بدمزگی کا اظہار کرنا ، تیوری چڑھانا ۔
مُنہ بَنانا
۱۔ رونی صورت بناکر تکلیف کا اظہار کرنا ۔
۲۔ رنجیدہ ہونا ، ناخوش یا ناراض ہونا ، مکدر ہونا ، تیوری پر بل ڈالنا ۔
۳۔ بدذائقہ چیز منھ میں جانے کے وقت چہرے کی ہیئت بدلنا ، (کسی کھانے کی چیز سے) بدمزگی یا بے رغبتی کا اظہار کرنا ۔
۴۔ داڑھی مونچھوں کی حجامت بنانا ۔
۵۔ تھپڑ مارنا ، ریپٹے سے منھ کی ہیئت بدل دینا ، لپڑ مار کر سیدھا کرنا۔
۶۔ منھ کھول دینا ، (زخم پھوڑے وغیرہ میں) چھید کرنا ، سوراخ بنانا ۔
مُنہ بَناؤ
ہوش میں آؤ ۔
مُنہ بَنا ہونا
مکدر ہونا ، تیوری چڑھنا ، خفگی ہونا ، ناراضی ہونا ۔
مُنہ بَن جانا
۱۔ تیوری چڑھنا ، خفگی ہونا ، خاطر میں نہ آنا ، ناپسند ہونا ۔
۲۔ منھ ٹیڑھا ہونا ، صورت بگڑنا
مُنہ بَند
۱۔ (i) لب بستہ ، خاموش
(ii) بن کھلا (پھول) ، شگوفہ ۔
(iii) جس میں ڈاٹ لگی ہوئی ہو ، جس کا سوراخ بند ہو (شیشہ ، بوتل وغیرہ)۔
۲۔ جس کا بالائی کھلا ہوا سرا یا کنارے بھنچے ہوئے ہوں ، ڈھکا ہوا ، بند کیا ہوا ۔
۳۔ (کنایۃً)کنواری ، دوشیزہ ، باکرہ
مُنہ بَند
وہ ڈھاٹا یاجالی دار چیز جو چوپایوں کے منھ پر باندھتے ہیں ، منھ چھینکا
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>