( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱       >
  1. نازاں ہونا

    فخر ہونا ، اِترانا ، غرور ہونا ۔
     

  2. نازائی

    رک : نا (۴) کا تحتی ، پیدا کرنے کی اہلیت نہ ہونے کی حالت ، بانجھ پن ۔
     

  3. نازائِیدَہ

    رک : نا (۴) کا تحتی ، جو ابھی پیدا نہیں ہوا ۔
     

  4. ناز بُو

    ایک قسم کا پودا ، سیاہ تلسی ، اس کے پھول اور پتے بہت خوشبودار ہوتے ہیں ۔
     

  5. نازِش

    ۱۔ ناز ، فخر ، گھمنڈ ، رشک ۔
    ۲۔ بے پروائی ، بد دماغی (علمی اردو لغت) ۔
     

  6. نازِش اُٹھانا

    دوسرے کی بے پروائی یا گھمنڈ کو برداشت کرنا
     

  7. نازِش اُٹھنا

    نازش اٹھانا (رک) کا لازم ، گھمنڈ کی برداشت ہونا
     

  8. نازِش ہونا

    فخر ہونا ، ناز ہونا ۔
     

  9. نازُک

    ۱۔(i) دبلا پتلا ، ورق سا ، ہلکا ، کم وزن ۔
    (ii) (مجازاً) کومل ، کامنی ، نزاکت بھری ۔
    (iii) مراد : محبوب ، معشوق ۔
    ۲۔ مشکل ،کٹھن ، دشوار ، اہم ، دقت طلب ، پیچیدہ ۔
    ۳۔ خطرناک ، پُر خطر ، احتیاط کا متقاضی ، ہوشیاری کا طالب ۔
    ۴۔ کمزور ، ضعیف ، بودا ۔
    ۵۔ نفیس ، عمدہ ، قابل ِتعریف ، ُپرلطف ، لطیف ۔
    ۶۔ باریک ، مہین ۔
    ۷۔ مراد : تہ تک پہنچنے والا ، گہرائی میں جانے والا ۔
    ۸۔ ناز پروردہ ، عیش و عشرت میں پلا ہوا ۔
    ۹۔ حساس ، ذکی ا لحس ، جلد اثر قبول کرنے والا ، ذرا سی بات پر ُبرا مان جانے والا ، ُزود رنج ۔
    ۱۰۔ خراب ، ابتر ، گرا ہوا ، زار ، خستہ ۔ یوں سننا سو کیا نازک حال ہے ۔
     

  10. نازُک اَدا

    معشوقوں کی تعریف میں مستعمل ، نازک اندام