( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ بَند اِلائچی
کچی الائچی ، سبز الائچی جس کا چھلکا نہ اترا ہو ۔
مُنہ بَند پان
پان کی کوپل جو پورے طور سے کھلی نہ ہو
مُنہ بَند رَکھنا
خاموش رہنا ، کچھ نہ کہنا ۔
مُنہ بَند کَردینا /کَرنا
۱۔ (i) بولنے پر پابندی لگانا ، خاموش کردینا ، چپ کرادینا ۔
(ii) خاموش ہو جانا ، چپ رہنا ۔
۲۔ شیخی کی بات یا اعتراض کا مثبت جوا ب دینا ، مباحثے میں شکست دینا ۔
۳۔ (i) کچھ دے دلا کر مخالفت کرنے سے باز رکھنا ۔
(ii) رشوت دے کر سچ بولنے یا گواہی دینے سے روکنا ۔
۴۔ دہانے یا سوراخ کو بند کردینا ، کھدی ہوئی جگہ کو مٹی وغیرہ سے پاٹنا ۔
مُنہ بَند کَرلینا
منھ پر ہاتھ یا کپڑا رکھ لینا ؛ خاموش ہوجانا ، زبان بند کرلینا
مُنہ بَند کَلی
۱۔ شگوفہ ، بن کھلا پھول ، غنچہ ۔
۲۔ (i) باکرہ ، دوشیزہ ، کنواری لڑکی ۔
(ii) (مجازا) کمسن ، ناسمجھ ، نادان لڑکی ۔
مُنہ بَند ہو جانا/ ہونا
۱۔ منھ بند کرنا (رک) کا لازم ، ہونٹوں کا مل جانا ؛ خاموش ہوجانا ، چپ ہونا ۔
۲۔ زخم بھرنا ، زخم کا اندمال پذیر ہونا ، رخم مندمل ہونا
۳۔ (شاذ) سلسلہ منقطع ہوجانا ، تعلق ختم ہونا ۔
۴۔ رشوت کی وجہ سے کوئی بات کسی کے خلاف نہ کہنا ؛ کسی کی برائی یا چغلی سے رکنا ؛ دہانہ بند ہونا
مُنہ بَندھی کَلی
بن کھلا شگوفہ ؛ مراد : دوشیزہ ، باکرہ ، کنواری لڑکی ۔
مُنہ بَندھے
(ہندو) جین مت کے درویش جو منھ کے آگے کپڑا باندھ لیتے ہیں تاکہ کوئی جان دار ان کے منھمیں نہ پڑجائے یا منھکی بھانپ سے نہ مر جائے
مُنہ بَننا
۱۔ صورت بگڑ جانا ، بری طرح مار کھانا (اثبات و نفی دونوں میں مستعمل) ۔
۲۔ ترشروئی ، خفگی یا ناپسندیدگی سے تیوری پر بل پڑنا ۔
<
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
>