( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۳۵ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳       >
  1. جَوابی اَفْعال

    (نفسیات ) کسی تہیج کے جواب میں ہونے والے اعمال ۔
     

  2. جَوابی حَرَْکَت

    (طبیعیات ) کسی تہیج کے جواب میں ہونے والی جنبش ۔
     

  3. جَوابی زور

    ( طبیعیات ) مقابل کا زور ، مدافعت ، مزاحمت ، رد عمل
     

  4. جَوابی عِمارَت

    ( معماری ) عمارت کے مقابل اسی وضع قطع کی بنی ہوئی دوسری عمارت ، ایک ہی نمونے کی آمنے سامنے بنی ہوئی دو عمارتیں
     

  5. جَوابی عَمَل

    (نفسیات ) رک : جوابی افعال.
     

  6. جَوابی فاصِل آب

    (جغرافیہ ) جو کسی براعظم میں فاصل آب یا پن ڈھال ایک کنارے کی طرف ہے وہاں اس کے مقابلے میں ایک دوسرا گھاٹیوں کا سلسلہ دوسرے کنارے پر بنا ہوا ہے اور وہاں بھی ایک کمتر درجے کا فاصل آب بن گیا ہے جسے جوابی فاصل آب کہیں گے
     

  7. جَوابی کام

    (معماری) کسی عمارت میں ایک ہی قسم کی آمنے سامنے بنی ہوئی صنعت کاری ، رک جوابی عمارت
     

  8. جَوابی گِرِفْت

    (کیمیا) بورون کے بائیڈ رائیڈ مثلاََ ، B.H میں اسکی گرفت گردار گرفت سے زیادہ ہے اور اس میں شاید جوابی گرفتیں کام آتی ہیں
     

  9. جَوابی ہُنْڈَْوی

    (تجارت) جوابی ہنڈی سے وہ چھٹی مراد ہے جو کسی مہاجن کے حوالہ کی گئی ہو اور جس میں یہ حکم ہو کہ کسی خاص شخص کو معین رقم ادا کرے
     

  10. جُواَٹ/ جُواَٹھ

    رک : جُوا ( ہل وغیرہ کا )