کہ خوباں میں عادت سو اس دھات ہے
چھپی نیں ہے مشہور یو بات ہے
بات کہتے ڈالتے ہیں پھوڑ یہ شیشہ سا دل
کس قدر یہ سنگدل ہوتے ہیں خوباں العیاذ
سادہ پر کار ہیں خوباں غالب
ہم سے پیمانِ وفا باندھتے ہیں
دف و چنگ کے بس خریدار ہیں وہ
پرستارِ خوبانِ بازار ہیں وہ
(۱۹۳۷، نغمۂ فردوس، ۶۱:۲)
یا تو ابرار ملے گا کِسی میخانے میں
یا وہاں ہوگا جہاں مجمعء خوباں ہوگا