(طِب) کم عمر کے بچّوں کی ایک قِسم کی وبائی بِیماری جِس میں دو تِین دِن کے بُخار کے ساتھ عموماً کھانسی بھی ہوتی ہے لیکن مرض کا اصل سبب چیچک کی طرح کے مخصوص جراثیم (وائرس) کا حملہ ہوتا ہے. بعض حالات میں دوران مرض آنتوں کی سوزش بھی ہو جاتی ہے.
یہ (وائرس) ہمیشہ ... طرح طرح کی بیماریاں پھیلاتے ہیں مثلا انسان میں زکام، پولیو، چیچک، خسرہ وغیرہ.
(۱۹۸۵، حیاتیات، ۸۴).
[رک: کھسرا].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .