اے پند گو معافی کوں کیا پند کہتے ہیں
اس کام باج آپ پہ کیا ہے سبھی حرام
مجھ کو تو وطن ان پر تو خاندانی حقوق کے سلسلہ میں بھی قومی غداری حرام ہے
( ۱۹۶۱ ، سود ، ۳۰۷ )
آج کل ... ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ... حرام روزی پر بسر کرتے ہیں
( ۱۸۹۸ ، معارف (رسالہ) ، ستمبر ، ۷۴ )
حرام بچی کی ماں کی حیثیت سے وہ خود کو بے انتہا انقلابی سمجھتی تھیں
( ۱۹۶۶ ، دو ہاتھ ، ۲۲۳ )
ان مہینوں کو اس سبب سے حرام کہتے ہیں کہ ان مہینوں کی طاعت کا ثواب زیادہ تر ہے.
( ۱۸۷۷ ، عجائب المخلوقات (ترجمہ) ، ۱۰۹ )
لوگو ! اللہ تعالیٰ نے جس دن سے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اسی دن سے اسے (مکّہ کو) حرام قرار دیا ہے
( ۱۹۶۲ ، بلوغ الارب (ترجمہ) ، ۱ : ۵۱۳ )
اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو حرام کیا ، اسے حرام جاننا
( ۱۸۵۵ ، تعلیم الصبیان ، ۱۸ )
گزشتہ را صلوٰۃ - آیندہ ہمارے شعراء کو حرام اور ممنوع اشیا کے متعلق شعر نہ کہنے چاہیں
( ۱۹۷۸ ، ابن انشا ، خمار گندم ، ۲۰۱ )
گدھ پہلے طیب زرق کھاتا تھا ، پھر یہ اپنی عقل سے حرام کی طرف راغب ہوا.
( ۱۹۸۱ ، راجہ گدھ ، ۴۶۲ )