ایک نبات جو ایک لمبی گرہ ہوتی ہے مگربے قاعدہ کسی قدر بیضوی اور شلغم کے مانن٘د رنگ٘ت باہر سے گہری بھوری اور اندر سے میلی زرد یا بھورا پن لیے ہوئے جس پر اکثر بھورے رن٘گ کے بے قاعدہ دائرہ بناتے ہوئے خطوط ہوتے ہیں بو ہلکی خاص طرح کی اورذائقہ شیرینی لیے ہوئے ہوتا ہے بہت اچھا مسہل ہے میکسیکو واقع امریکہ میں جلاپا ایک شہر کا نام ہے جہاں یہ دوا بکثرت پیدا ہو تی ہے اس لیے اس کو اس شہر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے،لاط: Exogonium purga
(ماخوذ : خزائن الا دویہ ،۲۶۹:۳)۔
جلاپا ایک نہایت مفید و بے خطر مسہل دوا ہے۔
(۱۹۲۹، کتاب الادویہ ،۱۴۰:۲)