۱۔ (عو) وہ شخص جس سےکسی کی بات برداشت نہ ہوتی ہو،تندخو،جَھلّا۔
بات کی اس سے کہ سونالہٗ سوزاں کھینچے
سالک تفتہ دروں بھی ہے جلا تن کیسا
(۱۸۷۹، سالک ،ک،۳۷)
اگر میں جَھلّی، جلاتن ہوں تو مجھ سے مت بولو،پرے ہٹ کر بیٹھو۔
(۱۹۷۶، تین بہنیں،۸۰)
۲۔ حاسد،رشک کرنے والا، جلنے والا (لکھنؤ میں جلے تن کہتے ہیں).
آہ ہے برق پئے خرمن ہستی رقیب
پھر نہ کہئے گا کہ تو بھی ہے جلے تن کیسا
(۱۸۵۴، غنچۂ آرزو ،۲۵)
[ جلا ،جلنا (رک) سے + تن (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .