وہ دیکھ شیخ کو لاحول پڑھ یہ کہتا ہے
یہ آئے دیکھیے داڑھی لگائے سن کی سی
رُوئی کو اُن ریشم یا سن کے ساتھ مِلا کر چند قسم کے کپڑے بھی بناتے ہیں.
(۱۸۹۱ ، رسالہ حسن ، مئی ، ۵۶) .
سن اور پٹ سن کی شمالی علاقے میں بکثرت کاشت ہوتی ہے.
(۱۹۲۴ ، جغرافیۂ عالم (ترجمہ) ، ۲ : ۲۳۷) .
گدیاں (pade) یہ عموماً روئی یا سن کی لٹوں سے تیّار کی جاتی ہیں.
(۱۹۴۱ ، جبیریات ، ۱ : ۱۱) .