( تاریخی ا ُصول پر )


جَلالی (فت ج) صف  

۱۔ جلال (رک) سے منسوب یا متعلق ، جلا ل والا ، بزرگی والا۔
۲۔ (i) دعاء عمل یا تعویذ جس میں شان قہاری ظاہر ہونے کی خواہش ہو ۔
(ii) وہ صفت الہٰی جس میں شان غضب کا اظہار ہو ، ( جمالی کی ضد ، جیسے قہاری) .
۳۔ (تصوف) درویشوں کے ایک طریقے اور سلسلے کا نام جو سید جلال الدین بخاری سے منسوب ہے ، جلالیہ ۔
۴۔ (i) شمسی مہینوں کے نام جو جلال الدین ملک شاہ سلجوقی کی تاریخ تخت نشینی سے منسوب کیے جاتے ہیں ، ان کے نام اور مترادف ان٘گریزی مہینے یہ ہیں : بہمن (جنوری) ، اسفندار (فروری) ، فروردین (مارچ) ، اردی بہشت (اپریل) ، خرداد (مئی) ، تیر (جون) ، مرداد (جولائی) ، شہر یور (اگست) ، مہر (ستمبر) ، آبان (اکتوبر) ، آذر (نومبر) ، دے (دسمبر)
(فرہنگ آصفیہ ؛ نوراللغات)
(ii) بعض کے نزدیک ماہ فروردین سے مراد ہے ۔
(iii) ماہ الہٰی جو جلال الدین محمد اکبر بادشاہ کی تاریخ سے منسوب ہے اور تحویل آفتاب کا زمانہ ہے
(فرہنگ آصفیہ)
۵۔ غضبناک ، خطرناک ، خوفناک ، ہیبت ناک ، پر حشمت ۔