۱ . رومال ، تولیہ ، ایک کپڑا جو پگڑی کے گِرد باندھتے ہیں ؛ لوہے کا ایک گول اوزار جو کُوٹنے کے کام آتا ہے .
( ماخوذ : جامع اللغات؛ فیروزاللغات ) .
۲ . سنجاف، حاشیہ ؛ چُھری ، تلوار وغیرہ کا قبضہ ، موٹھ ، بینٹا ؛ آدمیوں کا گروہ ؛ فوج کا دستہ یعنی ایک حصہ ؛ کاغز کے ۲۴ یا ۲۵ تختے ، رم کا بیسواں حصہ ؛ سون٘ٹا ، ڈنڈا .
( اردو قانونی ڈکشنری ، ۲۹۴ ) .
جب یار نے دیکھا ہے اک زخم لگایا ہے
سو تیروں کا دستا ہے مژگاں کسے کہتے ہیں
پنیری کے دستوں کو باندھنے کے لئے اس امر کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کو اُکھاڑنے اور لے جانے میں آسانی ہو .
( ۱۹۳۷ ، زراعت نامہ ، جولائی ، ۳ ) .