سردار ان یہودیوں کا کہ اسے راہب کہتے ہیں ، دیکھا کہ نور اوس سر سے آسمان گل بلند ہوا.
( ۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۲۳۷ ).
راہبِ قافہ کش اسلام کی گر بُو پاوے
لوہو اپنا وہ کلیسا میں پیے مثلِ علق
مسلمان فاسق کافر راہب سے بہتر ہے .
(۱۸۱۹ ، فغانِ بے خبر ، ۱۶۵).
لبادہ میں لپٹا ہوا راہب افتاں و خیزاں اندر داخل ہوتا ہے.
( ۱۹۳۲ ، اخوان الشیاطین ، ۲۷۱ )
چند فرانسیسی راہب .. شہر میں قتل کر دیے گئے تھے.
( ۱۹۶۷ ، اُدرو دائرہ معارف اسلامیہ ، ۳ : ۱۹۴ )
جزیہ نہیں ہے نصرانی گوشہ نشیں پر جس کو عربی میں راہب کہتے ہیں
( ۱۸۶۷ ، نور الہدایہ ، ۲ : ۱۴۰ )
اتنے بڑے عظیم انسان کو صوفی بنا رہے ہو راہب بنا رہے ہو.
( ۱۹۸۱ ، سفر در سفر ، ۹۰ )
سلطان فقیروں کا حقیروں کا ہے صاحب
بخشندہ امیروں کا غریبوں کا ہے راہب