جو نامہ لائے گا کہتی ہے یہ صلیبِ مژہ
چڑھے گا مثلِ مسیحا سنان پر قاصد
حضرت عیسیٰ بھی باوجود ناتواں و نحیف الجثہ ہونے کے ایک بڑی بھاری صلیب کو اپنی پیٹھ پر لاد کے لے چلے.
( ۱۹۱۷ ، مسیح اور مسیحیت ، ۴۸ ).
مثالِ حرمت و تقدیسِ عیسیٰ
کہن اوجِ صلیب و دار تو ہے
ہم نے اس کی عبادت کا حق ادا نہ کیا ... صلیب کی پرسِتش کی.
( ۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۱۰۱ ).
یونانی ... بجائے خدا کے صلیب کو سجدہ کرتا تھا .
( ۱۸۸۸ ، مکمل مجموعۂ لیکرز و اسپیچز ، ۳۹۴ ).
انہوں نے اپنے ظالمانہ افعال سے ثابت کر دیا کہ صلیب کو ہلال سے کم مجرم سمجھنا غلطی ہے.
( ۱۹۱۵ ، فلسفۂ اجتماع ، ۲۰۵ ).
ہمارا گڈریا حضرت عیسیٰ کی کتاب لے کر آیا اور اس ریگستان میں چیخ کر نعرہ لگایا میں ... ہوں اور یہ صلیب ہے.
( ۱۹۸۷ ، حصار ، ۱۶۴ ).
کھا گئی کل ناگہاں جن کو سیاست کی صلیب
ان میں اک نورِ نظر تیرا بھی ہے میرا بھی ہے
یہ روشنی جس کو ہم کہکشاں کہتے ہیں ... اس کا گزر آسمان پر الدجامہ ... شجرِ بلوط اور صلیب ... سے ہے.
( ۱۸۳۹ ، اعمال کرّہ ، ۶۹ ).
عرب ان چار کوکب کو ... قعود کہتے ہیں اور عوام اس کو صلیب کہتے ہیں.
( ۱۸۷۷ ، عجائب المخلوقات ترجمہ ، ۵۲ ).