۱. ایک پرند جو انسانون سے دور ویرانوں میں رہتا اور منحوس سمجھا جاتا اور جو عموماً دن میں سوتا اور رات میں ہوکتا اور مختلف وحشتناک بولیاں بولتا ہے .
گدھا عنقا باز شاہین چیل الو طوطے غرض سب جانور ... کہ پنجے اور منقار رکھتے ہیں فی الفور آکر حاضر ہوئے .
(۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۶۹)
ان سے کہتا نہیں لکھ دیجئے نامے کا جواب
چپکا بیٹھا ہے کبوتر مرا الو کی طرح
(۱۹۲۶ ، ’ اودھ پنچ ‘ لکھنؤ ، ۱۱ ، ۳۱ : ۹)
۲. رک : اُلو
(پلیٹس).
س
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .