ایسی اپنی لاشۂ سوزاں سے گرمائی زمیں
بن گیا گنبد ہماری قبر پر تبخال کا
یہ بخارات ہوا میں گرما کر چڑھتے ہیں .
( ۱۹۰۶ ، جغرافیۂ طبعی ، ۱۱۸ ).
سرد مہر اس کو جب کہا میں نے
ہو گیا آگ تب تو گرمایا
سن کے یہ اور بھی گرما کے وہ ناری آیا
متّصل آتے ہی پھر تاک کے نیزہ مارا
چنانچہ گلے چھڑیوں کے آگے گرمائے اور وے گنڈے دار اور داغی اور ابلق بچّے جنے .
( ۱۸۲۲ ، موسیٰ کی توریت مقدس ، ۱۱۵ ).
مجھ ایسی چاہنے والی ان کو نہ ملے گی ، سب طرح حاضر ہوں ، نگوڑے ایسے ٹھنڈے پیں کہ کسی طرح نہیں گرماتے .
( ۱۸۹۱ ، طلسم ہوش ربا ، ۵ : ۷۸۹ ).
خطبے کے بعد وہ نہایت پُرتاثیر وعظ کرتے ہیں جس سے تمام مجلس گرما جاتی ہے .
( ۱۸۹۸ ، مضامین سلیم ، ۲ : ۴۶ ).
ہوا اب آہ کی گرمی سے رونا چشم کا ظاہر
کے برسے ہے نہایت ابر دریا بار گرما کر