سورج نکلے گا ... اپنی گرمی سے سب چیزوں کو گرمائے گا .
( ۱۸۷۵ ، جغرافیۂ طبیعی ، ۱ : ۱۴ ).
سرد ممالک میں مکان کو گرمانے کا مقصد یہ ہے .
( ۱۹۴۷ ، رسالہ تعمیر عمارت ، ۱۰۴ ).
ٹھٹھری ہوئی کرنیں گھروندوں کے روزنوں سے اندر داخل ہونے کی کوشش کوتی ہیں تاکہ چولھوں کی آگ سے خود کو گرما سکیں .
( ۱۹۸۶ ، چوراہا ، ۱۵ ).
میری ان کی صلح ازبس خلق کو ہے ناگوار
وہ تو ہیں کچھ سرد لیکن ان کو گرماتے ہیں لوگ
ہم خود اپنی گفتگو سے مجلس کو گرما سکتے ہیں .
( ۱۹۲۳ ، عصائے پیری ، ۷۳ ).
یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنّا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے
کرسکے نبّاضِ ہستی بھی نہ تممیرِ حیات
گرمئی الفاظ سے محفل کو گرماتے رہے
گھوڑے کو ایسا گرمایا کہ کلیلیں اور شوخیاں کرنے لگا .
( ۱۸۹۳ ، نشتر ، ۱۰۰).