اے عارف تیری نظر میں غفلت آتا سو تیرا تسرا نن غفلت کا بھی ہو دوزخ ظلمات ہے.
(۱۵۸۲ ؟ ، کلمۃ الحقائق ، ۳۲)
ظلماتِ نور سوں کیوں ملنے پائے.
(۱۶۳۵ ، سب رس ، ۱۵)
کہوں کیا کس قدر تاریک تھی رات
جہاں اوپر پڑی تھی آ کے ظلمات
شبِ دیجور تھی ظلمات تھا سب
چراغ اونکے نہیں تھا گھر میں اوس شب
اب آپ تامُّل نہ فرمائیے مجھ کو وہ راہ بتلائیے اور چلیے میں آپ کو باہر اس ظلمات کے کر دوں.
(۱۸۹۰ ، طلسم ہوش ربا ، ۴ : ۵۸)
ذرا اس سنسان اور تاریک وادی میں قدم رکھیے جس کا آفتاب بھی مخزنِ ظلمات ہے.
(۱۹۲۴ ، شہید مغرب ، ۷۱)
طلسمِ جہاں میں جو ظلمات کی رات تھی
میں وہاں
دل نشیں اسم کی روشنی میں رہی
سکندر پڑیا تھا جو ظلمات میں
رہیا تھا بلا کے سنپڑ ہات میں
کہوں آگے کیا شرم کی بات ہے
کہ امرت کا چشمہ بہ ظلمات ہے
صنم کی زلف میں کوچہ ہے سربستہ ہر اک مو پر
نہ دیکھی ہوں گی تُو نے خضر یہ ظلمات میں گلیاں
آبِ حیات کی تلاش میں ارضِ ظلمات میں سرگرداں پھرا سکے.
(۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۳ : ۱۸۹)
اوراق کے ظلمات میں تا عمر رہا
تُو آبِ حیات کے لیے سرگرداں