ایک دیو ہے بادشاہ رُوسیاہ، گمراہ، بدکار اس کے ناؤں رقیب نابرخوار دار.
(۱۶۳۵، سب رس، ۶۷).
سنتا ہی نہیں وہ بُتِ گمراہ کسی کی
گو آپ سفارش کرے اللہ کسی کی
یا اس بُتِ گمراہ کو لا راہِ وفا پر
یا پھیر دے اے گردشِ دوراں مرے دل کی
ناواقفوں کو تمہارا حال بتاؤں، گمراہوں کو راہِ راست پر لاؤں.
(۱۹۰۰، الف لیلہ، سرشار، ۴۹).
یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ غالب، بیدل کی پیروی سے گمراہ ہو گئے تھے.
(۱۹۸۷، غالب فکر و فن، ۴۰).
تحقیق تمھیں ہور تمھاری سب جماعت گمراہ ہیں.
(۱۶۰۳، شرح تمہیدات ہمدانی (ترجمہ)، ۱۸)
استدراج وہ ہے کہ گمراہ لوگوں سے ... اونکے مطلب اور مرض کے موافق صادر ہو.
(۱۸۷۳، مطلع العجائب (ترجمہ)، ۱۲).
فرقہ مرجیہ محدّثین کے نزدیک ایک ایسا گمراہ فرقہ تھا کہ اس کی شہادت قبول نہ تھی.
(۱۹۰۲، علم الکلام، ۱ : ۲۶).
روزہ کسی صورت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، جو لوگ یہ بات سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے وہ گمراہ ہوتے ہیں.
(۱۹۸۴، طوبیٰ، ۶۸۰).
زمین کے اوپر ... دھواں کم و بیش مقدار میں ہمیشہ موجود ہوتا ہے جن کی وجہ سے شعاعیں منعکس، گمراہ اوت تتّر بتّر ہوتی رہتی ہیں.
(۱۹۷۰، قدر نعیمی، فوٹو گرافی، ۹۱).