میٹھا اور شفّاف پانی نیز مشہور دریا کا نام جو عراق میں (کوفے کے قریب) بہتا ہے جس کے کنارے کربلا واقع ہے.
سارے اپنے حشم ساتھ
پکڑ اُترے آبِ فرات
(۱۵۰۳ ، نوسرہار ، ۳۵)
اس زنخداں کی چاہ جب سیں ہے
نہیں مجھے چشمۂ فرات لذیذ
(۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۲۵۰)
یارب رہے وہ چاہِ ذقن خط سے حفظ میں
گھیرے نہ اِس فُرات کو لشکر یزید کا
(۱۸۷۲ ، مراۃ الغیب ، ۵۲)
یہ اسلام ہی تھا ، جس کی شریعت نہر سیحوں و جیحوں سے دجلہ و فرات ہو کر ... بحرِ ظلمات تک پھیل گئی.
(۱۹۲۳ ، سیرۃ النبیؐ ، ۳: ۷۳۸)
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .