کھادر میں ایک دو بیگھے کا کھیت بھوما لونئے کا ہے.
(۱۸۸۵ ، محصنات ، ۷۲)
جس روز ہم اور آپ کھادر سے گزر رہے تھے سب میرے ساتھ تھے.
(۱۹۲۱ ، گاڑھے خان کا دُکھڑا ، ۱۰)
دریا کا مشرقی حصّہ اس کا سیلمٹ مقابلتاً زیادہ پرانا نہیں اور اسے کھادر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے .
(۱۹۷۷ ، معاشی جغرافیۂ پاکستان ، ۸) .
واضح ہو کہ ہندوستان کے کاشتکاروں کی اصطلاح میں زمین کی قسموں کے جُدا جُدا نام ہیں . زمین بلند کو بانگر کہتے ہیں اور نشیب کی زمین کو کھادر کہتے ہیں.
(۱۸۴۵ ، مجمع الفنون (ترجمہ) ، ۱۲۰)
شمالی ہندوستان کے قریب قریب تمام علاقے ہی کھادّر یا دریائی میدان ہیں.
(۱۹۲۴ ، جغرافیۂ عالم (ترجمہ) ، ۲ : ۱۷)
دریاؤں سے ملحق پست زمین کو جو سیلاب کے وقت زیرِ آب ہو جاتی ہے کھادر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے .
(۱۹۷۸ ، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ ، ۲۱)