ٹھیرائے کہ اور پھول لے جائیں
کحال کو بیوقوف ٹھرائیں
کرے گا کیا تِرا کحل الجواہر اے کُحّال
نہیں یہ آنکھ ہی دیدارِ یار کے لائق
شفا خانے اور صحت خانے عام مخلوق کے لئے قائم کئے اور حاذق طبیب و صادق حکیم و خدام و جراح و کحال شفاخانوں میں مقرر کئے.
(۱۹۳۸، تاریخ فیروز شاہی (فدا علی)، ۲۴۵).
فیروز شاہ تغلق نے ایک بہت بڑا شفا خانہ ...قائم کیا اور اس میں بہت سے طبیب ، جراح اور کحّال مقرر کیے.
(۱۹۵۸، ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی ایک ایک جھلک، ۲۶۴)
یہ اسلام کا سب سے مشہور کحال ہے.
(۱۹۶۹، سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ۴۲۵).