(طب) آنکھوں کا مرض جس کی تین چار قسمیں ہوتی ہیں پہلی قسم میں آنکھ میں خارش اور سرخی ہوتی ہے اور پپوٹے کے اندرونی جانب کھردرا پن ہوتا ہے اور آنکھ کے ڈھیلے سے رگڑ کھاتا ہے یہ گرم آشوب سے پیدا ہوتا ہے، دوسری قسم بغیر آشوبِ چشم کے پیدا ہونے والی ہے اور تیسری قسم پپوٹے انجیر کے جوف کی طرح پھٹے ہوتے ہیں چوتھی قسم میں کھرنڈ جم جاتا ہے اور یہ قسم زیادہ سخت ہے، جرب.
اگر ککروں کا کچھ حصہ باقی رہ جائے تو مذکورہ سرمے آنکھوں میں لگائیں.
(۱۹۳۶، شرح اسباب (ترجمہ)، ۲: ۷۳)
اللہ نے چاہا تو اس کی آنکھوں میں ککرے پڑیں گے.
(۱۹۸۰، وارث، ۲۰)