۱. قے کرنا ، استفراغ ہونا ، اْگلنا ، (من٘ھ سے باہر) ڈالنا، الٹی کرنا .
لو ہو چھانڈے آوے کھنک
( ۱۵۰۳ ، نوسرہار (دکھنی اردو کی لغت))
۲. چھوڑنا ، تیاگنا .
دو بھری بیت کی کارن سب چھانڈی کلجگ پیاتا میٹھا
ساچی بول نرا چی کوئی چہو تہ سبہا کرن میٹھا
( ۱۵۳۴ ، دیوان محمود دریائی (ق) ، ۷۸ )
سکت کیا جو کوئی روبرو ہو سکے
زمیں چھانڈ کے کوئی نہ ہر گز ٹلے
( ۱۷۱۹ ، جنگ نامۂ عالم علی ، ۱۷ )
دکھ میں البیت نو مت بھاؤ حسینا
بیکساں نو چھانڈ کر مت جاؤ حسینا
( ۱۷۹۵ ، قائم ، بیاض مراثی ، ۱۰۳ )
[ ا : چھان٘ڈ (رک) + ا : نا ، لاحقۂ مصدر ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .