کاتھی : یہ بھی ایک جنگی ناچ تھا لیکن اب دیہاتی زندگی کے روزمرہ واقعات کا مظہر بن کر رہ گیا ہے ، یہ دلت جاتیوں میں خاص طور پر مقبول ہے ، ہر ناچنے والے کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہوتا ہے کبھی دہنے ہاتھ کے ساتھی سے مل کر ناچا جاتا ہے کبھی بائیں ہاتھ کے ساتھی سے
(۱۹۴۹ ، پاکستان کے لوک ناچ ، ۱۰) .