بیل آنکھ لو اور اسکا پچھلا حصہ بھی اس طرح چھیل ڈالو کہ موٹی اور گٹھل نہ رہے بلکہ بہت پتلی ہموار سطح رہ جائے.
(۱۹۲۱ ، شمع ہدایت ، ۲۶۴) .
شاید کوئی گٹھل کند ذہن زاہد خشک یہ کہے کہ ان دونوں استادوں نے ایسے مضامین پر ذہنی قوت بے جا صرف کی.
(۱۹۲۷ ، اودھ پنچ ، لکھنؤ ، ۱۲ ، ۶ : ۶) .
بے ٹل کی لگتی ... دنیا بھر کی آخور ، کیسی کنوئیں میں بول رہی ہے گٹھل کہیں کی.
(۱۹۶۲ ، آفت کا ٹکڑا ، ۳۲۱) .
تری نازک کمر کے باب میں چہلک بنا دیں گے
وہ کیا سمجھے یہ باریکی طبیعت جس کی گٹھل ہو
بڑی گٹھل طبیعت کا آدمی تھا.
(۱۹۶۲ ، گنجینۂ گوہر ، ۱۵۰) .
اجنبی ترکیبیں اور اسلوب بیان داخل ہو جائیں تو غزل ایسی ہی گٹھل ہو جائے جیسی کہ بعض شعرا کی غزل عربی اور فارسی کے غیر مانوس الفاظ اور ترکیبیں اختیار کرنے سے ہو گئی ہے.
(۱۸۹۳ ، مقدمۂ شعر و شاعری ، ۱۵۰) .
اس عبارت کے الفاظ کسی قدر گٹھل ہیں.
(۱۹۲۵ ، اودھ پنچ ، لکھنؤ ، ۱۰ ، ۹ ، ۵) .
بولے دیکھتی نہیں پاخانہ گٹھل ہو گیا اب تو گوشت کھانے کو ملے گا.
(۱۹۵۶ ، شیخ نیازی ، ۱۳) .